روات پولیس کی اہم کارروائی،چوری کی واردات میں ملوث سیکورٹی گارڈ سمیت 02ملزمان گرفتار،ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

ps rawat


روات: تھانہ روات پولیس کی اہم کارروائی،چوری کی واردات میں ملوث سیکورٹی گارڈ سمیت 02ملزمان گرفتار،ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد،کمپنی منیجرکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر نے بتایاکہ تھانہ روات پولیس کوTOLLINKپاکستان پرائیوٹ کمپنی لیمٹیڈ کے منیجرمعرو ف صدیقی نے درخواست دی کہ ان کی کمپنی کا ویئر ہاؤس انڈسٹری ایریا روات میں واقع ہے،وئیر ہاؤس سے 10 موبائل وے اسٹیشن پلیٹس،واٹر ڈسپنسر اور ویلڈنگ پلانٹ چوری ہوگئے ہیں،اسے شبہ ہے کہ کمپنی کے سیکورٹی گارڈ ارشد محمود،محمد شعیب،ممریز اختر اورنیشنل خان کی ڈیوٹی کے دوران سامان چوری ہواہے،جس پر تھانہ روات میں مقدمہ درج کیاگیا، ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے سیکورٹی گارڈممریز خان کوگرفتارکیاجس نے تفتیش کے دوران سامان چوری کرکے خلیل احمدکوفروخت کرنے کا انکشاف کیا،ملزم کے انکشاف پر پولیس نے ملزم خلیل احمد کو گرفتار کیا،تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 10 موبائل وے اسٹیشن پلیٹس مالیتی ایک کروڑ بیس لاکھ،واٹر ڈسپنسر اور ویلڈنگ پلانٹ برآمد کرلیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں