پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیاہے،شیخ وسیم اکرم

wasim akram sh


کلرسیداں (عا،ر چودھری سے ) مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری اور بزنس کمیونٹی پیرس کے صدر شیخ وسیم اکرم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیاہے، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ بھارتی ظلم و جبر کو نہ روکا گیا تو خونی لکیر توڑ دینگے۔آزادی مانگنے پر بھارت نے کشمیر میں قتل عام کیا، کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے اور مودی کا بد ترین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کا آج ایک سال مکمل ہوگیا ہے اوردارالحکومت سری نگر سمیت پورے مقبوضہ کشمیر میں ہر سو سناٹا چھایا ہوا ہے سڑکیں سنسان ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں آبادی والے علاقوں میں گشت کر رہی ہیں اور ان میں نصب لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے اعلان کیا جا رہا ہے کہ کرفیو نافذ ہے اور گھر سے باہر آنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو کچلنے کے لئے بھار ت کا ہرحربہ ناکام ہوگا،اور کشمیر آزاد ہو کررہے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں