عید کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات پر آر ڈبلیو ایم سی کو خراج تحسین

rwmc


کلرسیداں: کلرسیداں میں عیدالاضحیٰ کے دوران آر ڈبلیو ایم سی کی شاندار کارکردگی کی بدولت علاقہ میں صفائی کی صورتحال پر شہریوں نے آر ڈبلیو ایم سی کلرسیداں کے انچارج ماجد اسحاق اور ان کے سپر وائزر ندیم مسیح کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امسال آر ڈبلیو این سی کے عملے نے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے علاقے میں صفائی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف علاقے کو صاف رکھا بلکہ کورونا وبا کے پیش نظر عوام کی حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر استعمال کیں۔ میڈیا کواڈینیٹر ڈسٹرکٹ راولپنڈی شہزاد اکبر بٹ نے کہا کہ عملہ نے انتہائی خلوص اور نیک نیتی سے اپنا ڈیوٹی فرض عین سمجھ کر ادا کی جس پر علاقے کے عوام آر ڈبلیو ایم سے کلرسیداں کے انچارج ماجد اسحاق اور عملے کے بے حد مشکور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں