دو لاکھ سے زائد کی بکریاں چوری کرلی گئیں،مقدمہ درج

kallar police


کلرسیداں: کلرسیداں کے نواحی گاؤں منگلورہ کے رہائشی سبطین حسن ولد حسن اختر نے پولیس تھانہ کلرسیداں کو بتایا کہ میں نے اپنے گھر میں انتہائی قیمتی پالتو بکریاں پال رکھی ہیں،جو کہ مورخہ 3اگست کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر سورہا تھا کہ ایک عدد سفید رنگ کی مہران کار میں سے تین نامعلوم افراد نے مذکورہ چار عدد بکریاں جن میں ایک بڑی بکری شیرے رنگ کی تین چھوٹی بکریاں اور ایک عدد ان کا بچہ گاڑی میں ڈال کر لے گئے،آنکھ کھلنے پر جب ان کے پیچھے گیا تو وہ گاڑی دوڑا کرلے گئے،میری پانچ بکریوں کی قیمت 5لاکھ روپے ہے،پولیس نے سبطین حسن کی درخواست پر زیر دفعہ 379ت پ کا مقدمہ درج کرلیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں