بریکنگ نیوز: کپتان کا وژن کامیاب۔۔!! امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دے دیا، شاندار اقدامات کی معترف

واشنگٹن(ویب ڈیسک) موڈیز اور فچ کے بعد ایس اینڈ پی نامی امریکی رینٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستانی معیشت کی صورت حال کو بہتر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں استحکام وبہتری کی تصدیق کر دی۔

امریکی ریٹنگ ایجنسی نے اعلامیے میں خود مختار ریٹنگز اور طویل وقلیل المدتی خود مختار ریٹنگز کو ’بی‘ قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے میں پاکستان کے سکوک سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر دباؤ آیا،وبا سے قبل حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی اقدامات کیے، کرونا پر قابو پاتے ہی پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔ امریکی ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں اصلاحات کا سلسلہ بھی بحال ہو جائےگا،توازن برقرار رکھنے سے خارجی ادائیگیاں سال تک پوری ہو سکتی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی اقتصادی،مالی ادائیگیوں میں توازن سے مزید بہتری متوقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے موڈیزکی طرح فچ نے بھی پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دیا تھا، پاکستان نے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے عالمی معاشی ریٹنگ کے ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فچ نے پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بی مائنس برقرار رکھی۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ موڈیزکی طرح فچ نے پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا ، عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے، کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک جائزہ سے مستحکم کر دی تھی، جب کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی B تھری پر برقرار رکھی گئی۔ بعد ازاں وزارتِ خزانہ کی جانب سے موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ مستحکم کرنے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ موڈیز کا یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں