مسلم لیگی رہنما تنویر ناز بھٹی،تعلیم یافتہ انتہائی شریف النفس انسان

مسلم لیگی رہنما #تنویر_ناز_بھٹی جن کا تعلق یونین کونسل نلہ مسلماناں سے ہے ایک تعلیم یافتہ انتہائی شریف النفس انسان ہیں اپنے علاقے میں او پوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں جس محنت جاں فشانی سے انہوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا اس کی مثال نہیں ملتی ایک متوسط گھرانے سے تعلق ہونے کے باوجود انہوں نے ہرمحاذ پر اپنی پارٹی کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں نہ صرف اپنی یونین کونسل میں اپنے مرکزی قائدین کی وساطت سے بیس کروڑ سے زائد کے ترقیاتی کام مکمل کروائے بلکہ شرقی کلر سیداں کی مختلف یونین کونسل میں اپنے پارٹی قائدین سے مل کر بے شمار ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا سیاست میں ایک مثبت سوچ رکھتے ہیں پارٹی نظریات سے ہٹ کر کبھی کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کرتے اسی کی وجہ سے وہ اپنی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نون اور دیگر سیاسی جماعتوں میں یکساں مقبول ہیں ان کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نون کو چاہیے کہ اس قسم کے بنیادی سیاسی ورکر کو #تحصیل #کونسل کا ٹکٹ دے اور ان جیسے سیاسی ورکر کی حوصلہ افزائی کریں اگر پارٹی تنویر ناز بھٹی کو ٹکٹ دیتی ہے تو نہ صرف پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکن بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مثبت سوچ کے حامل بے بے شمار نوجوان ان کے دست راست ہوں گے اس سے نہ صرف پارٹی کارکنان کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ مستقبل قریب میں سیاست میں دلچسپی لینے والے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں