امیدوار تحصیل ناظم……….

کلرسیداں(قیصراقبال ادریسی /پوٹھوہارنیوز ڈاٹ کام) آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے لیے بطور تحصیل ناظم کے لیے تاحال دو نام سامنے آئے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے سینر رہنما ہاورن کمال ہاشمی اور صدر پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں آصف محمود کیانی مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں . آصف محمود کیانی کا موقف ہے کہ اگر ہاشمی صاحب الیکشن میں‌حصہ لیں تو میں ان کے حق میں دسبردار ہو جائوں گا ، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی ہم اس کی حمائت جاری رکھیں گے . ان دو شخصیات کے علاوہ اگر کوئی تحصیل کے لیے مضبوط امیدوار ہوسکتا ہے تو وہ ملک سہیل اشرف ہوں گے. مگر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ ملک سہیل اشرف بطور چیرمین ایم سی الیکشن میں حصہ لیں گے یا تحصیل ناظم کے لیے میدان میں اتریں گے. قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں