چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ کی دعوت پر مسلم لیگی رہنمائوں کی شرکت

کلرسیداں (قیصر اقبال ادریسی/پوٹھوہار نیوز) کلرسیداں چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ کی خصوصی دعوت پر مسلم لیگی رہنماؤں سابق ایم این اے ملک ابرار ڈویثنل صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی، سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی، شوکت جنجوعہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راولپنڈی کی کلرسیداں آمد۔ کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوے لیگی رہنماؤں نے کہا کہ جلد یونین کونسل، تحصیل اور صوبائی حلقہ کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کی جائے گی، ورکر جماعت کا اثاثہ ہیں عہدے ثانوی حثیت رکھتے ہیں، ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ملکی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکاے گئے موجودہ حکومت میں اپوزیشن کا یکطرفہ احتساب کیا جارہا ہے۔ میاں نواز شریف کے پیغام پر کارکنا ن مسلم لیگ کا مثبت رد عمل وقت آنے پر عوامی تحریک کو جنم دے سکتا ہے۔ اس موقع پر چوہدری فیصل، راجہ ظفر محمود، حاجی غلام ربانی، چوہدری شاہد گجر، نعیم بنارس و کارکنان مسلم لیگ ن کلرسیداں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں