ایم ایل سی خود ساختہ قرار، مدعی ملزم بن کر جیل روانہ

کلرسیداں (پوٹھوہار نیوز) لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں میڈیکل بورڈ نے ایم ایل سی کی ضربات کو خود ساختہ قرار دے دیا، مدعی مقدمہ ملزم بن کر جیل روانہ ہوگیا، کلرسیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ پنڈکے رہائشی ہارون رشید نے محمد اسحاق وغیرہ کے نام تھانہ کلرسیداں میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کرایا، محمد اسحق نے ایم ایل سی کو میڈیکل بورڈ میں چیلنج کیا جس پر میڈیکل بورڈ نے ضربات کو خود ساختہ قرار دے دیا،میڈیکل بورڈ کے فیصلہ پر کلرسیداں پولیس نے محمد شریف ولد نواب خان اور ہارون رشید ولد جانس بشیر کو گرفتا ر کرکے جودیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کردیا جبکہ دیگر دو ملزمان محمدسفیرولد گلزار خان اور محمد ایاز ولد محمد شریف عبوری ضمانت پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں