سردار محمد اخلاق اور سردار محمد ویسم کی کشمیرکمیٹی کے چیرمین شہر یار آفریدی سے ملاقات

کلرسیداں (قیصراقبال ادریسی /پوٹھوہار نیوز) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی سے کشمیر فورم فرانس کے جنرل سیکرٹری سردار محمد اخلاق اور سینئر رہنما جموں کشمیر 6کلرسیداں سردار محمد وسیم کی اسلام آباد میں ملاقات۔اس موقع پر مسئلہ کشمیرکے حوالے سے تبادلہ خیالات کیا گیا۔پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان پر موقع پر کشمیریوں کی مدد کرے گا اور ہر پاکستانی مشکل کی گھڑی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا بے خبر نہیں ہے، آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے،اس موقع پر جنرل سیکرٹری کشمیر فورم فرانس سردار محمد اخلاق نے انہیں دورہ فرانس کی خصوصی دعوت دی جس کو انہوں کو قبول کرتے ہوئے جلد فرانس کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں