کندھ کوٹ بی سیکشن پولیس کے ظلم اور زیادتیوں کےخلاف گاؤں شیردل پٹھان کے رہائشی بھلکانی قبائل کے لوگوں کا احتجاج

کندھ کوٹ تھانہ بی سیکشن کے حدود گاوں شیر دل پٹھان کے رہائشی بھلکانی قبائل کے لوگوں کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج، تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او الیاس اوڈھو کے ظلم اور زیادتیوں کےخلاف محمد اسحاق، خالد حسین، فدا حسین اور اصغر بھلکانی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کھا کے بی سیکشن پولیس نے ہم پر کسی کے کھنے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پولیس نے کسی بااثر کے کھنے پر استاد عبدالقادر بھلکانی پر ایف آئی آر درج کی ہے جو بے بنیاد ہے، ایس ایچ او الیاس اوڈھو نے ہم سے دو لاکھ روپے رشوت مانگی نہ دینے پر ہمارے گھروں پر پولیس کی نفری لے کر چڑہائی کی اور ہماری چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھروں میں توڑ پھوڑ کر کے ہمارے مویشیاں بھی لے کر گیا اور یہ دہمکی بھی دے کر گیا کے اگر پیسے نھیں دیئے تو آپکے چھوٹے بچے اوٹھا کر لاکپ کردوں گا، مظاھرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور امجد شيخ سے اپیل کی ہے کے ہمارے اوپر کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر کی صاف شفاف انکوائری کروائی جائے، اگر ہم قصور وار نکلیں تو ہمیں سزا دی جائے اگر بے قصور نکلیں تو ایس ایچ او بی سیکشن الیاس اوڈھو کے اوپر کارروائی کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں