مخالفین اپنی ناکامی پر بے بنیاد پروپگنڈا کررہے ہیں، کسی سیاسی رہنما کو نہ تو روکا گیا نہ گرفتار کیا گیا ،آصف کیانی ، محسن سیٹھی

کلرسیداں (قیصراقبال ادریسی) پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی اور میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے صدر چوہدری محسن نوید سیٹھی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں کہ انتظامیہ کے زور پر کسی بھی سیاسی رہنما یا ورکر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جائے، کلرسیداں انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی سیاسی ورکر کو نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی جلسے میں شرکت سے روکا گیا، مخالفین اپنی ناکامی پر بے بنیاد پروپگنڈا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں