کلرسیداں میں ایک شادی شدہ عورت اور ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا

کلر سیداں (قیصراقبال ادریسی) کلرسیداں میں ایک شادی شدہ عورت اور ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا، قتل کی پہلی واردات گوجر خان روڈ کلرسیداں میں پیش آئی جس میں سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا مقتولہ فاطمہ بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی، قتل کی دوسری واردات تھانہ روڈ کلرسیداں میں مقامی شادی ہال کے مالک مرزا رضوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق قتل خاندانی جائیداد کے تنازعہ پر کیا گیا۔ کلرسیداں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں