سابق نائب ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کلرسیداں ( قیصراقبال ادریسی ) سابق نائب ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کورونا سے جنگ ہار گئے اور پانچ ایام تک ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد دم توڑ گئے ان کی نماز جنازہ گاوں ٹکال میں ادا کر دی گی جس میں علاقے بھر کی سیاسی سماجی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی یاد رہے کہ چند ایام قبل ان کی والدہ اور ہمشیرہ کابھی انتقال ہوا تھا جس کے بعد انہیں علالت کی صورت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کی کرونا رپورٹ پازیٹو آئی یہ گزشتہ پانچ ایام سے وینٹیلیٹر پر تھے جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں