صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اےراجہ صغیر کا دورہ بالیماہ

کلرسیداں ( ثاقب شبیر شانی سے ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اےراجہ صغیر کا دورہ بالیماہ۔ تفصیلات کے مطابق راجہ جہانگیر کی دعوت پر سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد تحصیل صدر پی ٹی آئی آصف کیانی عرفان ایڈووکیٹ و دیگر کے ہمراہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں زیتون کا پودا لگانے کے لئے کلرسیداں سے روانہ ہوئے پلالا ملا خان میں وھدری مختیار کی رہائش گاہ پر رکے, سرکھی میں خواجہ برادرز نے استقبال کیا اہلیان بالیماہ نے دریائے جہلم میں کشتوں پر ڈھول شہنائی بجا کر اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے انوکھا پرتپاو استقبال کیا, پنڈال میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی, راجہ جہانگیر نے منگلا اپریزنگ, مچھلی کے ٹھیکے, سڑک سکول اور پلوں کی تعمیر کے مسائل کے حل میں راجہ صغیر سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی, راجہ صغیر نے دس لاکھ کے فنڈز کے فوری اجراء ایم پی اے فنڈ سے پچاس لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کروانے کے اعلان سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے سر توڑ کوشش کرنے کی یقین دہانی کروائی, تحصیل صدر آصف کیانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خطہ پوٹھوار میں زیتون کی کاشت کی اہمیت کو اجاگر کیا علاوہ ازیں اہلیان بالیماہ کی منگلا اپریزنگ سے متاثر ہونے والے علاقہ مکینوں کو جلد ادائیگیوں کی یقین دہانی کروائی بعد ازاں ایم پی اے راجہ صغیر اور شرکاء نے زیتون کا پودا لگایا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں