کلرسیداں سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والی ایک اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی

کلرسیداں (قیصراقبال ادریسی ) کلرسیداں سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والی چھ سالہ بچی ہانیہ زندگی کی بازی ہار گئی، مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی پہلے دن نوسالہ بچی لائیبہ انتقال کرگئی تھی،اس کے بعد 26 سالہ نوجوان ملک نوید اکرم اور آج چھ سالہ ہانیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے انتقال کرگئیں۔ یادرہے اس حادثہ میں کل چھ لوگ زخمی ہوے تھے جن میں تین انتقال کر گئے باقی تین کی حالات تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں