تحصیل صدر پی ٹی آئی آصف کیانی کی اے سی کلرسیداں ناصر ولائت لنگڑیال سے ملاقات

کلرسیداں ( ثاقب شبیر شانی ) تحصیل صدر پی ٹی آئی آصف کیانی کی اے سی کلرسیداں ملہ ناصر ولائت لنگڑیال سے ملاقات, ایم پی اے راجہ صغیر کی ہدایات پر منگلہ اپریزنگ متاثرین کے بقایاجات کی ادائیگیوں کے لیۓ ایڈمنسٹریشن سے لائحہ عمل طے کرنے, بالیماہ بناہل ترنی و دیگر علاقوں میں ڈویلپمنٹ پروجیکٹس شروع کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ محکمہ مال میں مالی بدعنوانیوں سے متعلق شکایات پر متعلقہ اہلکاران کی باز پرس اور بدعنوان عناصر کی سرکوبی کی سفارش کی۔ جبکہ تحصیل بھر میں کنٹرول ریٹ پر آٹے کی طلب و رسد کو یقینی بنانے کے لئے ٹرکنگ پوائنٹ معمول سے زائد آٹے کے تھیلے مہیا کرنے پر زور دیا, اے سی کلرسیداں نے منگلہ اپریزنگ متاثرین کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کروآئی, بد عنوان سے متعلق شکایات پر متعلقہ عناصر کی یقینی رخصتی کا عندیہ دیا جبکہ فی الفور ٹرکنگ پوآئنٹس پر معمول سے زائد آٹے کی فراہمی کے احکامات جاری کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں