جراٸم کی روک تھام اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی نمایاں کارکردگی

کلرسیداں ( شہباز رشید چوہدری سے)جراٸم کی روک تھام اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی نمایاں کارکردگی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولبگ کے وژن کے مطابق ڈی ایس پی بابر ممتاز کی خصوصی ہدایت پر چوکی انچارج غوثیہ چوک اصغر سلطان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ماہ میں روڈ سیفٹی مہم کے دوران ساٹھ افراد کو ریسکیو کیا جبکہ معمولی نوعیت کے جراٸم کی چار ایف آٸی آر کا استغاثہ تھانہ مندرہ کو دیا اور موٹر ساٸکل سواروں کو ہیلمٹ پہنے کے لیے سختی سے عملدرامد کرایا گیا ۔اس بارے گفتگو کرتے ہوۓ انچارج چوکی سب انسپکٹر اصغر سلطان نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ کا عملہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ھے اور اسی بنا پر رواں ماہ میں بیٹ ایریا کی حدود میں کوٸی بھی سنگین جرم نہ ہونے پایا ھے انہوں نے مزید کہا ھے کہ جراٸم پیشہ عناصر کے ساتھ ہم زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں