کلرسیداں ٹی ایچ کیو عملہ کی لاپرواہی ، معدے کے مریض کو دل کا مریض بنا کر راولپنڈی ریفر کردیا

کلرسیداں (زاہد پرویز سے) کلر سیداں THQ ہسپتال ایمرجنسی کے عملہ کی لاپرواہی کی وجہ معدے کی مریضہ کو دل کی بیماری بتا کر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ نواحی گاؤں مک کی رہائشی معدے کی شدید تکلیف کے باعث ٹی ایچ کیو کلرسیداں ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے دل کا مسلہ بتا کر مریضہ کو آر آئی سی راولپنڈی ریفر کردیا جہاں پر مریضہ کا دو بار ای سی جی کیا مگر رپورٹ نارمل آئی، مریضہ کو معدے کی دوائی دے کر روانہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں