صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات و ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے گزشتہ روز کلمن پل کا افتتاح کیا

کلرسیداں (قیصراقبال ادریسی ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات و ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے گزشتہ روز کلمن پل کا افتتاح کیا جس پر 70لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ خرچ ہوگی، اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کہوٹہ شہر اور مضافات کی آبادی اس پل سے مستفید ہوگی اور علاقے کے لوگوں کو اس پل کی تعمیر سے بہت فائدہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ حلقے میں ترقیاتی کام کرا کر خوشی محسوس ہوتی ہے میرا مشن ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں، میں عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں