عوام کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، صداقت عباسی

کلرسیداں (قیصراقبال ادریسی ) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدرو ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کے مسائل سے اگاہ ہوں جلد ہی کلرسیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کروں گا، تمام ادارے عوام کی خدمت کے لیے ہیں غفلت برتنے اور عوام کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہم ہر حال میں پوری کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں تحصیل صدر آصف محمود کیانی، صدر میونسپل کمیٹی چوہدری محسن نوید سیٹھی، قمرایاز خان، ٹھیکیدار انصر محمود و دیگر شامل تھے۔صداقت عباسی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے حلقہ کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک نیا دور شروع ہوگا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جلد منصوبہ جات شروع ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں