بزرگ گان دین کی تعلیمات مسلمانوں کے مشعل راہ ہے، راجہ صغیر احمد

کلرسیداں (قیصراقبال ادریسی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ بزرگ گان دین کی تعلیمات مسلمانوں کے مشعل راہ ہے، برصغیر میں صوفیا اکرام نے دین کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا درگائیں دکھی دلوں کا سہارا اور تربیت گاہیں ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سی او کلرسیداں عمران اختر نوشاہی کی دعوت پر دربار عالیہ سچیار شریف میں عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان صوفیا کی عظیم قربانیوں سے معرض وجود میں آیا جن کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،در بار عالیہ سچیار شریف کے گدی نشین سلطان امین اختر نے راجہ صغیر احمد دربار عالیہ تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، آخر میں ایم پی اے راجہ صغیر نے دعائیے تقریب میں شرکت کی اور ملک و قوم کے لیے دعاے خیر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں