سینڑل جیل اڈیالہ میں قیدیوں کے مابین تصادم ، شیوینگ بلیڈز، کھانے کے چمچوں کے واروں سے 2 قیدی شدید زخمی

راولپنڈی: سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قیدیوں کے مابین تصادم ہوگیا اور شیوینگ بلیڈز، کھانے کے چمچوں وغیرہ کے واروں سے 2 قیدی شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قتل کےجرم میں سزا یافتہ قیدی متخص بیرک و ملحقہ حصے میں موجود تھے کہ قتل کے جرم میں سزا یافتہ قیدیوں صباحت، ہبیت الله اور عامر زمان وغیرہ کے مابین شور کرنے کے تنازعے پر جھگڑا شروع ہوگیا اور جھگڑے کے دوران صباحت وغیرہ پانچ سے چھ قیدیوں نے مخالفین ہیبت الله جو تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ قتل میں سزا یافتہ قیدی اور تھانہ صدر واہ کے مقدمے میں سزا یافتہ قیدی عامر زمان پر اکھٹے ہوکر تشدد شروع کردیا۔

اس دوران شیوینگ بلیڈز، کھانے کے چمچوں سے بنائے گئے خد ساختہ کٹرز سے وار کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا، تصادم کی اطلاع ملتے ہی سپریٹنڈنٹ سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی چوہدری اعجاز اصغر سمیت سیکورٹی عملہ موقع پر پہنچا اور تصادم میں ملوث قیدیوں کو تحویل میں لیکر الگ کردیا جب کہ زخمی ہونے والے دونوں قیدیوں کو ابتدائی طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا۔

راولپنڈی

اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں اضافہ، جیل غیر محفوظ، غیر ملکی قیدیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

برطانوی قیدی اصف ولد قدیر کا جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹی وی کی خرابی کی شکایت کرنا جرم بن گیا،

سوال کیوں کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل عضے میں آگے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ کی سربراہی میں غیر ملکی قیدی آصف پر تشدد،

مجھ پر تشدد کر رہے ہو میں برطانوی ایمیسی کو آگاہ کرونگا، ڈیٹی سپرنٹنڈنٹ کا غیر ملکی قیدی پر دوبارہ تشدد کروایا، زرائع

اس سے قبل برطانوی قیدی اسد اور عبدالکریم پر تشدد ہوچکا ہے، زرائع

جیل حکام واقعہ کو دبانے میں مصروف، جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصفر واقعہ پر موقف دینے سے گریزاں

اپنا تبصرہ بھیجیں