صداقت عباسی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں‌گے. راجہ محمد ارشد

فوکل پرسن محکمہ ہیلتھ راجہ محمد ارشد آف بھورہ حیال نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ کا دیا سب کچھ ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان میں آیا ہوں اس پسماندہ علاقے کے عوام کے مسائل کا علم ہے یہی وجہ ہے کہ میں دن رات کوشش کرتا ہوں کہ صحت کے حوالے سے بہتری ہو انھوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کی ادویات ذاتی حثیت میں دیں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے انھوں نے کہا صداقت علی عباسی اس علاقے کے عوام سے کیے گے وعدے پورے کرینگے مشکل وقت گزر گیا بہت جلد عوام کو ریلیف ملے گا میگا پراجیکٹ پر بھی کام ہو گا بلا تفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے

کہوٹہ؛تحصیل رپورٹر
ارسلان اصغر کیانی

اپنا تبصرہ بھیجیں