خواتین کو دیکھ کر برہنہ ہوجانے والا شخص گرفتار

چک بیلی خان(مسعود جیلانی سے) دیواریں پھلانگ کر لوگوں کے گھروں میں گھس جانے اور گھاٹ پر کپڑے دھونے کے لئے جانے والی اکیلی خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا اعجاز احمد سکنہ رائیکا میرا چک بیلی خان تا روالپنڈی روٹ پر چلنے والی ویگن کا ڈارئیور ہے متعدد بار لوگوں کے گھروں میں گھس کر اور گھاٹ پر کپڑے دھونے والی خواتین کو دیکھ کر برہنہ ہو جاتا ہے اور انھیں ہراساں کرتا ہے چک بیلی خان کے محلہ بوائز پرائمری سکول میں تصور نامی شخص کے گھر سے ایک خاتون تالا لگا کر باہر گئی واپس آئی تو یہ شخص چارپائی کے نیچے چھپا ہوا تھا خاتون کے پکارنے پر اہلِ محلہ اکٹھے ہو گئے اور پولیس کو بلوا کر اسے گرفتار کروا کر جیل بھیج دیا اعجاز کے گھر والوں کے مطابق یہ شخص ذہنی مریض ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسی حرکتوں پر آپنے آبائی گاؤں میں اسے ایک دفعہ گلے میں جوتوں کے ہار پہنا کر گھمایا بھی گیا تھا پولیس کے استفسار پر اعجاز نے بتایا کہ وہ رات گذارنے مسجد میں گیا صبح مسجد بند ہونے کی وجہ سے اس بند گھر میں آرام کی غرض سے آیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں