نیب کا سیاسی تعلق ثابت ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ مہینوں سے برسراقتدار رہنے والوں کا بھی احتساب ہورہا ہے لیکن 35 سال سے برسراقتدار رہنے والوں کا حساب پہلے ضروری ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کسی بھی قسم کی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، نیب یکطرفہ کارروائیاں کر رہی ہے تو ثابت کریں، اگر آپ نے کرپشن کی ہے تو نیب کارروائی کرے گا، کیا نیب نے کبھی ارکان پارلیمنٹ یا سیاستدانوں سے ملاقات کی، لوگوں کی نیب کو سیاست زدہ قرار دینے کی کوشش ناکام ہوئی اور جس سے ملاقاتیں ثابت ہو جائیں استعفیٰ دے دوں گا۔…

اپنا تبصرہ بھیجیں