پاکستان نے بنگلہ دیش سے میچ کیلئے پریکٹس شروع کردی

ہیلی فیکس( زاہد انور مرزا) پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ 5جولائی بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے لندن پہنچ کر پریکٹس شروع کردی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم جیت کے لئے پُرامید ہے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستانی شائقین نے بڑی تعداد میں ٹکٹ خریدلئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کا یہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں نواں میچ ہو گا پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ برطانیہ نے بھارت کو ہراکر سیمی فائنل کے لئے جگہ بنالی ہے۔ اگر انگلش ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوتی ہے اور پاکستان بنگلہ دیش کو ہرادیتا ہے تو وطن عزیز پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے گی۔ سیمی فائنل میں براہ راست رسائی کے لئے بھارت کو دو میچز میں سے ایک میچ جیتنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو بھی ایک فتح درکار ہے جب کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ دونوں ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، پاکستانی کمیونٹی اپنی ٹیم کی کامیابی کےلئے پُرامید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں