رنگ گورا چمکدار بنانے والی گھریلو آزمودہ کریم

شادیوں کا موسم چل رھا ھے ۔ایک قدرتی طریقہ ۔۔۔رنگ گورا کرنے کا حاظرِ خدمت ہے۔
یہ بھی ذاتی آزمودہ ترکیب ھے۔بنائیں،لگائیں اور پایئں تازہ،گوری،چمکدار اور صحت مند جِلد ۔۔وہ بھی بنا کسی سائیڈ ایفیکٹ کے،
تو چلتے ھیں اپنے گورے پن کے خزانے کی طرف،
اجزاء:
کیمیکل سے پاک کوئی بھی کریم ۔۔۔۔۔۔۔۔(تبت استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ کیمکل سے پاک ہوتی ہے )
لیموں کا رس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
عرق گلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
بنانے کا طریقہ :
ایک لیموں کارس اور عرق گلاب شامل کریں۔
تبت کریم کی ساری کریم نکال کر اس میں شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں ۔
۱۔ سونے سے پہلے اچھے سے فیس واش سے چہر ہ دھوئیں ۔
انشاءاللہ زیادہ سے زیادہ بھی لگے تو بس پندرہ بییس دن لگیں گے اور آپ نئی نئی لگیں گی۔اسکا اسقدر بہترین رزلٹ ھے ۔
بہت آزمودہ ٹِپ ھے۔ کرنے اور بنانے والے اسکی قدر جانتے ھیں
۲۔ چہرے خشک ھونے دیں،تولیہ مت استعمال کریں بلکہ نیچرلی خشک ہونے دیں ۔
۳۔ حسب ضرورت کریم سے چہرے کا مساج کر یں ۔
۴۔ صبح اُٹھ کر نیم گرم پانی سے چہر ہ دھولیں ۔
۵۔ دس سے پندرہ دن میں آپ کی رنگت میں کمال نکھار آئے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں