واٹس ایپ گروپ کال میں اب 8افراد شامل ہو سکیں گے


لاہور: سمارٹ فون کے مشہور ترین میسنجر واٹس ایپ نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن دیکھتے ہوئے صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین آڈیو یا ویڈیو کال گروپ میں آٹھ افراد کو شامل کرسکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ میں اس سے قبل گروپ کال کے دوران صرف چار افراد کو شامل کیا جا سکتا تھا۔واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرکے فراہم کی جانے والی نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے جب سے دنیا کو متاثر کیا ہے اس وقت سے سماجی رابطے کی ویب سائتس کا استعمال بے پناہ بڑھ گیا ہے۔ واٹس ایپ ان میں سر فہرست ہے۔
Courtesy Nawaewaqt

اپنا تبصرہ بھیجیں