رمضان میں جِلد کی حفاظت

تمام قاریئن کو ادارہ پوٹھوھار نیوز کی جانب سے دِلی رمضان مبارک۔۔۔
سب سے پہلے قاریئنِ پوٹھوھار سے معذرت اس قدر طویل رُخصت لےلی تھی۔ کچھ مصروفیت تھی لیکن اب انشاءاللہ کالمز آیا کریں گے۔
رمضان میں اپنی جِلد کی حفاظت کریں تا کہ عید پہ اچھی سی شکل نکل آے🙂
تو آییے سب سے پہلے آپکو پہلے دس روزوں کی روٹین بتا دوں اگر میرا یہ کالم پانچویں چھٹے روزے بھی پرنٹ ھوا تو بھی دسویں روزے تک کی روٹین ھو سکتی ھے۔
کرنا یہ ھے کہ ایک چمچ تازہ بالای میں ھاف چمچ ایلو ویرا اور ھاف چمچ لیموں کا رس ایڈ کر کہ اچھی طرح مِکس کر لیں۔
اگر سکِن سینسٹیو ھے تو لیمن کے بس دو قطرے ڈال لیں۔اور اگر سکن آئلی ھے تو بالای کی بجاے ھاف کیلا لے کہ کُچل لیں اور اسمیں ایک چُٹکی ھلدی ایڈ کرلیں اور مِکس کر کہ کلینزنگ بنا لیں۔
آئلی سکِن کےلیے بالای استعمال نہ کریں اور اگر بالفرض کیلا بھی ایویلیبل نہیں تو آئلی سکِن کےلیے ھاف لیموں کا رس،ھاف چمچ ایلو ویرا اور ھاف چمچ روز واٹر(عرقِ گلاب) مکس کر لیں۔
باقی نارمل ،خُشک اور مِلی جُلی جِلد کےلیے بالائ لیمن جُوس اور ایلو ویرا کی مِکسنگ ہی فالو کریں۔
اسے صاف ستھرے مونہہ پہ روزانہ اُوپر کی ڈایرکشنز میں ہلکے ھاتھوں سے مساج کریں تقریباً دس منٹ۔
پھر عرقِ گلاب کا سپرے کریں فیس پہ۔۔اگر سپرے نہیں تو کاٹن عرقِ گلاب میں ڈِپ کر کہ اُس سے فیس صاف کریں۔یاد رھے مونہہ دھونا نہیں ھے۔
اب فیس پہ تبت کریم ھاف ٹی سپون،گلیسرین ھاف ٹی سپون اور ایلوویرا کوارٹر ھاف لے کہ مکس کر کہ اچھی طرح لگا کہ سو جایئں۔نیکسٹ ڈے جب اٹھیں تو مونہہ دھو کہ تبت کریم والا آمیزہ بنا کہ پھر لگا لیں ۔یار رھے تبت کریم،ایلوویرا اور گلیسرین مکس کر کہ نہیں رکھنی بلکہ فوری بنا کہ لگانی ھے۔
بس یہی روٹین پہلے عشرے میں فالو کریں۔
دِن میں اگر باہر جانا ھو تو بھی تبت کریم والا مکسچر بنا کہ لگا کہ باھر جایئں۔ پہلے عشرے کی یہی روٹین آپکو حیران کر دے گی انشاءاللہ۔
نیکسٹ عشرے کی سکن روٹین میں آپکو انشاءاللہ نیکسٹ کالم میں بتاوں گی۔
دعاووں میں یاد رکھیں۔ آسانیاں بانٹیں۔۔ آسانیاں ملیں گی۔
شُکریہ۔
اللہ حافظ

اپنا تبصرہ بھیجیں