ایجوکیشن آفیسر ز نے ڈرائیوروں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے

راولپنڈی ( پوٹھوہار نیوز ) دوران سفر مسافروں کی جان و مال کا تحفظ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کی اولین ذمہ داری ہے دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین پر عمل پیرا ہونا ہر ایک ڈرائیور پر لازم ہے اس امرکا اظہار ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اقبال کاظمی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج ایجوکیشن ونگ انسپکٹر نوشابہ فیاض ہمراہ ایجوکیشن آفیسر ز نے ڈرائیوروں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور آگاہی لیکچر ز کا انعقاد بھی منعقد کیا جس میں مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز موجود تھے اس موقع پر ڈرائیوروں کو بریفنگ دی گئی کہ ”ٹریفک قوانین کی پابندی محفو ظ سفر کی ضمانت ہے،تیز رفتاری باعث روڈحادثہ دعوت ہے،صرف مسافروں کی فیملی ہی گھر میں ان کی منتظر نہیں ہوتی بلکہ آپ کی فیملی آپ کے بچے بھی آپ کے گھر آنے کے منتظر ہوتے ہیں، لہذاء سب کا خیال کرتے ہوئے احتیاط سے ڈرائیونگ کریں“ اسی میں زندگی کی بقاء ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں