تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(فیصل صغیر راجہ) تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کردیا گیا،شہید کی نماز جنازہ میں ،ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور پولیس کے دیگر سینئر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہید ہیڈکانسٹیل کے جسدے خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا،شہید اے ایس آئی اور ہیڈکانسٹیل کے قتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اسلام آباد پولیس کا ہر آفیسر و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہانے کو ہر دم تیار ہے،اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پہلے بھی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے قربانی دیتے رہے ہیں.ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،اسلام آباد پولیس کے افسران وجوانوں کا مورال بلند ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں