پاکستان کورونا وبا کے علاوہ سنگین بحرانوں کا شکار ہے،ملک کا معاشی اور اقتصادی نظام تلپٹ ہوچکا ہے نائب صدر امیر جماعت اسلامی،لیاقت بلوچ


کلرسیداں: حکمرانوں نے پورے ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے،وزیراعظم کی ناقص پالیسوں اور نااہلی کی وجہ سے عوام کورونا وبا کے ساتھ ساتھ معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں،موجودہ حکمران بھی سابق حکمرانوں کو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،بجٹ کا کوئی تقدس نہیں باقی رہا،آئی ایم ایف کے بجٹ سے عوام کو کوئی دلچسپی نہیں،چینی سیکنڈل پر کمیشن کی رپورٹ آئی ہے مگر ذمہ داروں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی،نہ ہی آٹے کے بحران اور قیمتوں کے روز بہ روز بڑھنے پر حکمرانوں نے نوٹس لیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سنگین شکل اختیار کرچکی ہے،فاشٹ مودی خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے،افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے،ہم اس وقت داخلی اور خارجی سطح پر بہت سے سنگین بحرانوں سے دوچار ہیں،ان خیا لات کا اظہار نائب صدر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کلرسیداں کے گاؤں بیمہ گنگال کے مقام پر جماعت اسلامی کلرسیداں کے مقامی راہنما حاجی محمد جمیل مرحوم کی دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں کیا،اس سے پہلے اپنے خطاب میں انھوں نے حاجی جمیل مرحوم کی جماعت اسلامی اور اسلامی کاز کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حاجی جمیل جیسے لوگ اپنے مال اور جان کا سودا اللہ تعالی سے کرلیتے ہیں اور وہ ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور آبیاری کے لئے وقف رہے،آخری دم تک کورونا وائرس کے حوالے سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے اُن کی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،جماعت اسلامی نے کورونا وبا کے دوران ایک بار پھر یہ بات ثابت کردی ہے کہ وہ واحد ملک گیر جماعت ہے جو بلا رنگ نسل اور مذہب کی تفریق کت انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے،تقریب سے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی،جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ جواد،اُمید وار پی پی 10خالد محمود مرزا،امیر جماعت اسلامی کلرزون جاوید اقبال،اُمیدوار پی پی7راجہ تنویر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور حاجی محمود جمیل مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی،مقررین نے زور دیا کہ انسان کو اپنے اعمال درست رکھنے چاہییں اور ہمہ وقت موت کو سامنے رکھ کر اللہ کے دین کی سربلندی اور ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے،وباؤں اور مصیبتوں کا آنا اللہ کی ناراضی کی وجہ سے ہے ہمیں احتیاط کے ساتھ ساتھ اللہ سے رجوع کرنا ہوگا،آخر میں نائب صدر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حاجی جمیل کے لئے دعائے مغفرت کروائی،بعد میں لیاقت بلوچ دیگر قائدین کے ساتھ مرحوم حاجی جمیل کی قبر پر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی،



اپنا تبصرہ بھیجیں