جنرل سیکرٹری پریس کلب کلرسیداں دلنواز خان فیصل کے والد بزگوارکو سپردخاک کردیا گیا


کلرسیداں: کلرسیدا ں کے نواحی قصبے چوہا خالصہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز زرگر حاجی سفیر مختصر علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال کرگئے،مرحوم ایک ہنس مکھ اور ہردلعزیز شخصیت کے حامل تھے،حاجی سفیر پریس کلب کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری دلنواز خان فیصل کے والد محترم ہیں،حاجی سفیر کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چوہا خالصہ میں سپردخاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں پریس کلب کلرسیداں کے اراکین،وکلا،عمائدین علاقہ،کلرسیداں اور چوہا کی تاجر برادری،مختلف سیاسی راہنماؤں سمیت اراکین پریس کلب چوہاخالصہ اور عزیز اقارب نے شرکت کی،

اپنا تبصرہ بھیجیں