تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کارروائی،ٹرانسجینڈر کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم 48گھنٹوں میں گرفتار


راولپنڈی: تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کارروائی،ٹرانسجینڈر کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم 48گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ مندرہ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے ایک ٹرانسجینڈرکے قتل اور ایک ٹرانسجینڈرکے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، سی پی او محمدا حسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او مندرہ اور دیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی او رہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم شہریار عرف شیری کو48گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ملزم شہریار عرف شیری نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کنگنا نامی ٹرانسجینڈر کو قتل جبکہ ٹرانسجینڈر عاشی کو زخمی کر دیا تھا،ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے،گرفتارملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے ریڈز کیے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے،ملزم سے آلہ قتل برآمد کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے،سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے سنگین مقدمہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر،ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کے محروم طبقات کو انصاف کی فراہم راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں