کہوٹہ پاکستان تحریکِ انصاف کا قلعہ ہے پریس کلب کہوٹہ کے غیر زمہ دارانہ رویے پر قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں،راجہ وحید احمد خان


کہوٹہ: کہوٹہ پاکستان تحریکِ انصاف کا قلعہ ہے پریس کلب کہوٹہ کے غیر زمہ دارانہ رویے پر قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں راجہ وحید احمد خان،19جولائی کو پریس کلب کہوٹہ کے پروگرام میں یہ سوال کیا گیا کہ میں نے بلدیاتی الیکشن2016 (چیئرمین\وائس چئیرمین) میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ ظہور اکبر کو ووٹ دی،اس جھوٹے سازشی من گھڑت اور بے بنیادالزام سے میری شہرت کو نقصان پہنچا کر غیر زمہ دارانہ رویہ اختیار کیا گیا جس کے لیے میں اپنا قانونی حق محفوظ رکھتا ہوں،حقائق یہ ہیں کہ میں بلدیاتی الیکشن 2015-2016 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوا اس طرح کل 14 نشستوں میں سے ایک ہی نشست پر PTI کو کامیابی ملی،اس کے بعد آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ممبران کو ملا کر کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس (Kahuta Development Alliance) کے نام سے گروپ تشکیل دیاگیا جس کا مجھے صدر منتخب کیا گیا اس گروپ کی طرف سے راجہ ظہور اکبر چیئرمین اور ملک غلام مرتضیٰ وائس چیئرمین (آزاد حیثیت سے) امیدوار نامزد ہوئے جنہوں نے انتخابی نشان گلدان پر الیکشن لڑا اور کامیاب ٹھہرے رزلٹ کی تصدیق شدہ کاپی پیش (attached) ہے جو اس بات کی غماز و عکاس ہے کہ بلدیاتی الیکشن (چیئرمین / وائس چیئرمین) آذاد حیثیت سے لڑا گیا، مزید یہ کہ میں نے جنرل الیکشن 2013 اور 2018 میں PTI کو بھرپور سپورٹ کر کے کہوٹہ سے کامیابی دلوائی کہوٹہ اس خطے میں PTI کا قلعہ بن چکا ہے جس میں شگاف ڈالنے والے عناصر کو منہ کی کھا نی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں