محمد عامر نے ڈربی میں ٹیم کو جوائن کرلیا


لندن ( عاطف علی ادریسی سے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے انگلینڈ میں دونوں کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے ہیں جس کے بعد محمد عامر نے ڈربی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا اور ٹیسٹ کروانے کے بعد محمد عامر پانچ روز آئسولیشن میں بھی رہے تھے۔ محمد عامر کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوگیا،دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف بھی انگلینڈ جانے کے اہل ہوگئے ہیں، حارث رؤف کی تین روز میں دو کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہیں۔م قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسی ہفتے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔
Courtesy Daily Jang

اپنا تبصرہ بھیجیں