بیول میں واقع منڈی مویشی میں رش، آسمانی کو چھوتی قیمتیں اور منہ مانگے دام کی وجہ سے گاہک بد دل

بیول( راجہ طارق ایوب) بیول میں واقع منڈی مویشی میں رش، آسمانی کو چھوتی قیمتیں اور منہ مانگے دام کی وجہ سے گاہک بد دل، اور بحث مباحثہ سے ریٹ طے کئیے جا رہے ہیں۔آج نماز جمعہ کے بعد جبکہ عید کو ایک دن باقی یےبیول میں منعقد منڈی مویشی میں بہت خوبصورت، بیل،بچھڑے چوٹیاں، بکرے لائے گئیے جو کہ سجائے بھی کئیے گئیے تھے۔بہت دور دور سے لوگ ان کی خریداری کے لئیے آئے لیکن مالکان کی جانب سے میں نہ مانو کی رٹ اور منہ مانگی قیمت ہی فائنل کی وجہ سے اکثر افراد نے دوسری جگہوں میں قائم۔ منڈیوں کا رخ کیا جب کہ بعض افراد نے کسی نہ کسی طرح سودا طے کیا اور قربانی کے جانور خریدے۔انتہائی زیادہ قیمتیں ہو نے سے کئی کئی دن ہو گئیے ہیں بعض افراد کے جانور آخیردن تک فروخت نہ ہو سکے اور وہ منہ لٹکائے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں