آن لائن جوئے کا الزام، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کیخلاف عدالت میں درخواست دائر


چنئی: بھارتی ریاست مدراس کی ہائیکورٹ میں کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کیخلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان پر آن لائن جوئے بازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وکیل نے اپنی درخواست میں ویرات کوہلی پر الزام عائد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی چیزوں کو بڑھاوا دینے والے کھلاڑیوں کو حراست میں لینا ضروری ہے۔ مدراس ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی آن لائن جوئے کو پرموٹ کر رہے ہیں۔ اس عرضی میں کورٹ سے ان ایپس کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جہاں آن لائن گیمبلنگ کی جاتی ہے۔ درخواست میں دلیل دی گئی ہے کہ اس کا نوجوانوں پر غلط اثر ہو رہا ہے۔ اس میں آگے کہا گیا ہے کہ آن لائن گیمبلنگ کی یہ ایپ پرموشن کیلئے کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکارہ تمنا کا استعمال کرتی ہیں۔
Courtesy Dunya News

اپنا تبصرہ بھیجیں