دو سال کا بچہ بورنگ پائپ میں گر گیا،180فٹ گہرے بورنگ سے زندہ نکال لیا گیدو سال کا بچہ بورنگ پائپ میں گر گیا،180فٹ گہرے بورنگ سے زندہ نکال لیا گی

بیول ( راجہ طارق ایوب سے ) دو سال کا بچہ بورنگ پائپ میں گر گیا،180فٹ گہرے بورنگ سے زندہ نکال لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے نواحی علاقے بیول نئی آبادی لال خان ڈہوک میں مقیم سکندر بٹ ولد ساجد بٹ کا دوسالہ بیٹا عیسی بٹ گھر میں کھیلتے کھیلتے اچانک سے صحن میں موجود پانی والے بورنگ میں گر گیا،180فٹ گہرے بورنگ میں بچہ گرنے پر ریسکیو1122کلرسیداں کو اطلاع دی گئی،اور ساتھ ہی کھدائی والی مشین بوکلین بھی منگوائی گئی،جس نے پہلے کنڈا ڈال کر بچے کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی،لیکن پائپ ٹوٹ جانے سے یہ حربہ ناکام رہا،تاہم بچے کو زیادہ گہرائی اور پانی میں جانے سے بچا لیا گیا،بوکلین نے بچے کو کنڈے سے سہارا دئیے رکھا،اور ایک جانب برکلین سے کھدائی کی گئی،اور بورنگ کے پائپ سے جگہ خالی کی گئی اور تقریباً 130فٹ کی گہرائی سے بچے کو محفوظ اور زندہ نکال لیا گیا،والدین نے ریسکیو 1122او ر بوکلین والے کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں