بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں سہولیات کا فقدان،مریض رل گئے

بیول( راجہ طارق ایوب سے) بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں سہولیات کا فقدان،مریض رل گئے ۔ سوئیں چیمیاں یونین کونسل میں واقع واحد سرکاری ہسپتال جو کہ مرکز صحت ہے میں دور دراز مانکرائے،چلو،میر گالہ،چکڑالی،میرہ شمس،اور دیگر بستیوں سے آنے والے مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس میں الٹرا ساونڈ سہولت نہیں ہے اور ایکسرے کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے ارد گرد کے آنے والے مریضوں کو کبھی کلر سیداں،گوجرخان، بیول،قاضیاں جانا پڑتا ہے جس کے لئے ان کی جیب پر اضافی بوجھ پڑتا ہے خصوصا ڈلیوری کیسز کے لئے آنے والے مریضوں کو الٹرا ساونڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لئیے اہل علاقہ نے ایم پی اے جاوید کوثر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ سوئیں چیمیاں میں واقع ہسپتال میں الٹرا ساونڈ کی سہولت میسر کی جائے تا کہ مریضوں کی پریشانی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں