کلرسیداں طوفان باد وباراں سے بند ہونے والی بجلی بحال کردی گئی

iesco


کلرسیداں: کلرسیداں اور گرد ونواح میں سوموار کی سہہ پہر آنے والے شدید آندھی طوفان ،بارش اور اولے گرنے سے گاؤں منگلورہ کے مقام پر چوآخالصہ سب ڈویژن کو بجلی فراہم کرنے والے چار کھمبے گرنے سے بند ہونے والی بجلی 24گھنٹے کے اندر بحال کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے بعد سوموار کی سہہ پہر آنے والے شدید طوفان باد وباراں سے گاؤں منگلورہ مین آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے چار کھمبے گر جانے سے چوآخالصہ اور گردونواح کے تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ،جس پر آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں اور چوآخالصہ کے عملے نے ایکیسئن آئیسکو روات عارف سدوزئی کی نگرانی میں دن رات کام کرکے منگل کی شام تک تمام علاقوں کی برقی رو بحال کردی ،اہلیان علاقہ نے آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں اورچوآخالصہ کے عملے اور خاص طور ایکیسئن راوت عارف سدوزئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر دنو ں کا کام محض 24گھنٹو ں میں انجام دے کر بجلی بحال کردی،

اپنا تبصرہ بھیجیں