عید الاضحی قربانی کا درس دیتی ہے۔اسی پر اہل ثروت کو اپنے ارد گرد کے غریب و مساکین کا خیال رکھنا چاہیے،راجہ ندیم احمد


کلرسیداں :عید الاضحی قربانی کا درس دیتی ہے۔اسی پر اہل ثروت کو اپنے ارد گرد کے غریب و مساکین کا خیال رکھنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن سکوٹ راجہ ندیم احمد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عید قربان مسلمانوں کا عظیم تہوار ہے۔ جس پر اللہ تعالی نے اپنے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا حکم دیا۔چناچہ انہوں نے حکم الہی کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر عمل کیا۔اللہ تعالی کو خلیل علیہ السلام کا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ انہوں نے قیامت تک تمام اہل اسلام پر حج کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرنے کا حکم دیا۔چنانچہ ہر سال امت مسلمہ اس عمل کو دہراتی ہے اور لاکھوں جانور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر معاشرے کے اہل ثروت اور امیر لوگوں کو اپنے اردگرد بسنے والے غریب مساکین لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے اور ان کو قربانی کا گوشت جانا چاہیے تاکہ ان کی ضرورت بھی پوری ہو اور رضائے الہی کا حصول بھی ممکن ہو سکے،

اپنا تبصرہ بھیجیں