علاقائی پسماندگی دور کرنا میری اولین ترجیحات میں ہے الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں،راجہ صغیر احمد

کلرسیداں (مقصود علی سے) کلرسیداں کے نواحی گاؤں پنڈ میر گالہ میں ایم پی اے راجہ محمد صغیر کی طرف سے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے 28لاکھ 96ہزار کی گرانٹ سے گلیات کی تعمیر کی گئی جس کا گزشتہ روز افتتاح بدست ایم پی اے راجہ محمد صغیر نے کیا اس موقع پر ایم پی اے راجہ محمد صغیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقائی پسماندگی دور کرنا میری اولین ترجیحات میں ہے الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلوں کے بہت سے مسائل ہیں جس پرگزشتہ حکومتی نمائندوں نے توجہ نہ دی میں نے عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آیاہوں اور میرا ایک ہی مشن ہے کہ علاقائی خدمت انشااللہ جلد ہی باقی ماندہ ترقیاتی کام بھی شروع کیے جائیں گئے اس موقع پر راجہ ثقلین،ناصر کیانی،آصف کیانی،ظفراقبال،نمبردار اسد عزیز،ایڈووکیٹ راجہ محمد اسرار،راجہ علی اصغر،راجہ عرفان ایڈووکیٹ،حاجی احمد سعید،سابق جنر ل کونسلر غضنفر،عبدالقدوس بٹ،سردارحمید،چوہدری ارشاد،حوالدار اسلم و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے افتتاحی تقریب کے انتظامات حافظ عبدالجبار نے کیے ایم پی اے راجہ محمد صغیر کا پنڈ میرگالہ پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا ان گلیات کی تعمیر پر اہلیان پنڈ میر گالہ نے دیرنیہ مطالبہ پورا ہونے پر ایم پی اے راجہ محمد صغیر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں