پاکستان کا انگلینڈ‌ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


مانچسٹر: انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اولڈ ٹریفورڈ میں‌ شروع ہو گیا، شاہینوں‌ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوا. قبل ازیں اظہر علی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو باولنگ کی دعوت دی۔ کپتان کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، موسم پر ہمارا کنٹرول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 سپنرز اور 3 سیمرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، انگلش ٹیم کا مقابلہ بیٹنگ اور بولنگ کی مکمل تیاری کے ساتھ کرنا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیم میں 16 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ٹیم میں تین اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے، اوپنرز میں عابد علی، امام الحق اور شان مسعود شامل ہیں۔ قوی امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو کھلایا جائے۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن کپتان اظہر علی سنبھالیں گے۔ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا بوجھ نائب کپتان بابر اعظم، سینئر بیٹسمین اسد شفیق اٹھائیں گے، دو وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا ،محمد رضوان اور سرفراز میں سے سابق کپتان پہلا میچ میں پویلین میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔
Courtesy Dunya News

اپنا تبصرہ بھیجیں