ڈینگی لارو برآمد ہونے ڈینگی ٹیم نے پائپ فیکٹری کو سیل کردیا


کلرسیداں: کلرسیداں میں جاری ڈینگی کے خلاف مہم کے سلسلے میں نواحی علاقے شاہ باغ میں ڈینگی ٹیم نے چیکنگ کے دوران پائپ فیکٹری کو سیل کردیاتفصیلات کے مطابق تحصیل ہیلتھ آفیسر راجہ عبدالجبار نے اپنے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شاہ باغ میں واقع طارق آر سی سی پائپ فیکٹری سے ڈینگی لارواء برآمد ہونے پر اس کو سیل کردیا،جبکہ بسم اللہ ٹائر شاپ شاہ باغ اور الرحمن ٹائر شاپ چھپر کو ٹائر کھلے رکھنے اور احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر ان کے خلاف استغاثہ مرتب کرکے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو بجھوا دیا گیا،میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحصیل ہیلتھ آفیسر راجہ عبد الجبار کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا ء مچھر کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دکان دار حضرات اور گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،تاکہ موسم برسات میں اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں