کلرسیداں میں بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور 5اگست 2019کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی سرکار کے اقدام کے خلاف یوم استحصال منایا گیا،


کلرسیداں: ملک بھر کی طرح کلرسیداں میں بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور 5اگست 2019کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی سرکار کے اقدام کے خلاف بلدیہ کلرسیداں اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کلرسیداں کے زیر اہتمام یوم استحصال منایا گیا،بدھ کی صبح نو بجکر اٹھاون منٹ پر میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے دفتر میں سائرن بجایا گیا اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولائیت لنگٹریال نے کی،ریلی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے شروع ہوکر پولیس سٹیشن پہنچی،جہاں سےء دوبارہ اے سی آفس اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکا نے بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام کے حق بینرز پلے کارڈزاور پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم اُٹھا رکھے تھے، ریلی میں بڑی تعداد کلرسیداں میں مقیم کشمیری برادری،شہریوں اورسیاسی و سماجی شخصیات،چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں محمد خالد رشید کمبوہ،سابق ممبر ضلع کونسل میڈم نبیلہ انعام،مشیر ایم پی اے راجہ ثقلین،پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری قمر ایاز خان،اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں